Monday, November 28, 2022

اوکاڑہ: سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم بزرگ حضرت کرمانوالہؒ کے عرس کا آخری روز

اوکاڑہ: سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم بزرگ حضرت کرمانوالہؒ کے عرس کا آخری روز

اوکاڑہ (92نیوز) اوکاڑہ میں حضرت سید محمد اسماعیل شاہ کرمانوالہ سرکارؒ کے عرس کا آج آخری روز ہے۔ اختتامی تقریب میں علمائے کرام اور مشائخ عظام سمیت ملک بھر سے آئے عقیدت مند بھی شرکت کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کو امن اور محبت کا درس دینے والے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید محمد اسماعیل شاہ المعروف کرمانوالہ سرکارؒ کے عرس کی آج آخری روز کی تقریبات میں مریدین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ اس کے علاوہ جید علمائے کرام اور مشائخ عظام نے بھی مزار پر حاضری دی۔

سید کرمانوالہ سرکارؒ سلسلہ نقشبندیہ کے عظیم بزرگ تھے جو انیس سو سینتالیس میں بھارت سے ہجرت کرکے اوکاڑہ آئے اور لوگوں کو اسلام، محبت اور امن کی تبلیغ کی۔

عرس کے موقع پر مزار کے احاطہ اور صدر دروازے پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری کی جانب سے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے گئے۔