Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اوکاڑہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

اوکاڑہ: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق
March 7, 2018

اوکاڑہ (92 نیوز) اوکاڑہ تھانہ صدر کے علاقہ نواحی گاوں 53 ٹو ایل کے علاقہ عثمان بلاک میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق جبکہ 1 بھائی سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔

پانچ مسلح افراد گاڑی پر سوار ہو کر آئےاور آتے ہی گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں محمد امجد اور محمد اسلم موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد اصغر اور ایک رشتہ دار معمولی زخمی ہوا۔

شدید زخمی محمد اصغر کو زخمی حالت میں ڈسٹرلٹ ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے ہیں۔ مقامی پولیس تھانہ صدر اوکاڑہ بھی موقع پر پہنچ گئ جنہوں نے واقعہ لے متعلق تحقیقات شروع کردی ہیں۔

زخمی محمد اصغر اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تینوں آپس میں سگے بھائی ہیں زخمی محمد اصغر کی ہسپتال میں طبی امداد جاری ہے ایس ایچ او تھانہ صدر اوکاڑہ چوہدری سرور کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے مدعی جس کو واقعہ میں ملوث کرینگے اسکیخلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی کرینگے۔ .