Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اوکاڑہ: تحریک انصاف کی جانب سے این اے ایک سو چوالیس کے نومنتخب رکن ریاض الحق کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت

اوکاڑہ: تحریک انصاف کی جانب سے این اے ایک سو چوالیس کے نومنتخب رکن ریاض الحق کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت
October 14, 2015
اوکاڑہ (نائنٹی ٹو نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کی نشست ایک سو چوالیس کے نومنتخب رکن ریاض الحق کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں چودھری سرور اور محمود الرشید نے این اے ایک سو چوالیس کے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے آزاد امیدوار ریاض الحق سے اوکاڑہ میں ملاقات کی۔ ریاض الحق کی رہائشگاہ میں ہونے والی ملاقات میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے انہیں جیت پر مبارکباد دی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی۔ معلوم ہوا ہے کہ ریاض الحق نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے مہلت مانگی کہ ساتھیوں کے مشورے کے بعد حتمی فیصلے سے آگاہ کر دوں گا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔