Thursday, October 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اوکاڑہ : ایس ایچ او مہر اسماعیل کے مظالم کا سلسلہ دراز‘ بیوہ کی زمین ہڑپ لی

اوکاڑہ : ایس ایچ او مہر اسماعیل کے مظالم کا سلسلہ دراز‘ بیوہ کی زمین ہڑپ لی
May 2, 2016
لاہور (92نیوز) اوکاڑہ پولیس کے ظلم و ستم کا شکار ایک اور خاتون منظرعام پر آ گئی۔ جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والے ایس ایچ او مہر اسماعیل نے بیوہ خاتون کو بھی نہ بخشا۔ اس کی دکان اور گھر پر قبضہ کروا دیا۔ متاثرین انصاف کے لیے ڈی پی او کے پاس گئے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق حویلی لکھا کی رہائشی بیوہ خاتون صغریٰ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او مہر اسماعیل نے دو لاکھ روپے رشوت لے کر اس کی دکان پر قبضہ کرایا۔ اس کے بزرگ والد نے عدالت کی طرف سے حکم امتناعی دکھایا تو ایس ایچ او نے اسے پھاڑ کر پھینک دیا۔ متاثرہ خاتون نے کہا کہ مہراسماعیل کے ایما پر قبضہ مافیا نے ان کا باغ اور فصلیں تباہ کر دیں۔ وہ انصاف کے لیے ڈی پی او اوکاڑہ رانا فیصل کے پاس گئے لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی۔ صغریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے رحم کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسے انصاف دلایا جائے۔ خاتون کے مطابق وہ آج دوبارہ آئی جی پنجاب کو درخواست دیں گی۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔