Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اوکاڑہ ، حضرت کرمانوالی سرکاریؓ کے عرس کی تقریبات جاری

اوکاڑہ ، حضرت کرمانوالی سرکاریؓ کے عرس کی تقریبات جاری
February 25, 2018

اوکاڑہ ( 92 نیوز ) حضرت اسماعیل شاہ بخاری المعروف کرمانوالی سرکار کے عرس کی تقریبات اوکاڑہ میں آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف میں جاری ہیں ۔ دوسرے روز کی محفل کے اختتام پر سجادہ نشین  پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری نےدعا کروائی۔

اعلیٰ حضرت گنج کرم اسماعیل شاہ بخاریؓ المعروف کرمانوالی سرکار کے عرس کی 5 روزہ تقریبات کا سلسلہ اوکاڑہ میں  آستانہ عالیہ کرمانوالہ شریف میں جاری۔ملک بھر سے مریدین وعقیدت مندوں کی بڑی  تعدادشریک ہے ۔

پانچ روزہ عرس  کی تقریبات 28فروری تک جاری رہیں گی۔ 400 کے قریب پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامور ہیں جب کہ  دو سو کے قریب خادم حضرت کرمانوالہ شریف رضا کارانہ طور پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

پنڈال تک آنے والوں کو 4سکیورٹی حصاروں سے گزرا جارہا ہے جبکہ  50 سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کئے گئے ہیں ۔

سجادہ نشین پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری کا شرکا سے خطاب کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ دین کی تبلیغ کے کیلئے باہر نکلیں اور میلاد مصطفےٰؐ  کے حوالے سے گھر گھر پیغام پہنچائیں۔

عرس کی دوسرے روز کی محفل کے اختتام پر سجادہ نشین پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری نے دعا کروائی۔