Wednesday, January 26, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اوکاڑہ ، حضرت کرمانوالہ سرکاری کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر

اوکاڑہ ، حضرت کرمانوالہ سرکاری کے عرس کی تقریبات اختتام پذیر
February 28, 2018

اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ میں اعلیٰ حضرت  گنج کرم بابا جی سید محمد اسماعیل شاہ بخاری المعروف کرمانوالے سرکار رحمۃ اللہ علیہ کے 52ویں عرس مبارک کی پانچ روزہ تقریبات  ختم ہو گئیں ،

آخری روز  سجادہ نشین پیر سید میر طیب علی شاہ بخاری اختتامی دعا کروائی۔

پانچ روزہ عرس تقریبات میں قرآن خوانی، محافل نعت اور دروس قرآن کا سلسلہ جاری رہا ، ملک کے طول وعرض سے عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، اور اپنی روحانی تشنگی کا سامان کیا ۔

اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے، چار سو پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیئے، جبکہ دو سو کے قریب رضاکاروں نے بھی پولیس جوانوں کا ساتھ دیا۔

 عرس مبارک میں آنے والے افراد کی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ بھی کی جاتی رہی ۔