اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ کےمدرسہ میں تین طالب علموں کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گی ا، پولیس کے مطابق تینوں لڑکوں نےمدرسہ میں لیٹ پہنچنے پر مار کے ڈر سے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا۔
رحمان کالونی کےمدرسہ میں زیرتعلیم تین بچے کل شام سے
لاپتہ تھے جنہیں بے ہوشی کی حالت میں جنرل بس اسٹینڈ سے پولیس نےبازیات کیا گیا۔
ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کے مطابق تینوں لڑکوں نے مدرسہ میں لیٹ پہنچنے پر مار کے ڈر سے
اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا،،تینوں لڑکوں کی میڈیکل رپورٹس مکمل طور پر کلیئر آئی ہیں۔
گزشتہ روز
اغواء کا ڈرامہ رچانے والوں میں طالبعلم عبد الرحمان ،الطاف اور علی مصطفٰی شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکوں نے الزام لگایا تھا کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کےدو ساتھیوں نے نشہ آور شے پلاکر
اغوا کیا ہے۔