Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اوکاڑہ،تین طالبعلموں کے اغواکا ڈراپ سین،مدرسہ لیٹ پہنچنے پر ڈرامہ رچایا گیا

اوکاڑہ،تین طالبعلموں کے اغواکا ڈراپ سین،مدرسہ لیٹ پہنچنے پر ڈرامہ رچایا گیا
January 10, 2019
اوکاڑہ ( 92 نیوز) اوکاڑہ  کےمدرسہ میں  تین طالب علموں کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گی ا، پولیس کے مطابق تینوں لڑکوں نےمدرسہ میں لیٹ پہنچنے پر مار کے ڈر سے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا۔ رحمان کالونی  کےمدرسہ میں زیرتعلیم تین بچے کل شام سے لاپتہ تھے جنہیں بے ہوشی کی حالت میں جنرل بس اسٹینڈ سے پولیس نےبازیات کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن کے مطابق  تینوں لڑکوں نے مدرسہ میں لیٹ پہنچنے پر مار کے ڈر سے اغواء کا ڈرامہ رچایا تھا،،تینوں لڑکوں کی میڈیکل رپورٹس مکمل طور پر کلیئر آئی ہیں۔ گزشتہ روز اغواء کا ڈرامہ رچانے والوں میں  طالبعلم عبد الرحمان ،الطاف اور علی مصطفٰی شامل ہیں، پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکوں نے الزام لگایا تھا کہ رکشہ ڈرائیور اور اس کےدو ساتھیوں نے نشہ آور شے پلاکر اغوا کیا ہے۔