Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اوڈی کا ٹریفک سگنلز سے باتیں کرنے والی کاریں متعارف کرانے کا اعلان

اوڈی کا ٹریفک سگنلز سے باتیں کرنے والی کاریں متعارف کرانے کا اعلان
August 18, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی کار میکر کمپنی اوڈی نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرا رہی ہے جس سے اس کی گاڑیاں ٹریفک سگنلز سے بات چیت کر سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق کارمیکر کمپنی کا کہنا ہے کہ ان کی کاروں میں نصب ٹیکنالوجی ڈرائیوروں کو بتائے گی کہ سگنل لائٹ سبز یا سرخ ہونے والی ہے۔ اس سے ڈرائیوروں کو بروقت بریک لگانے سبز لائٹ پر روانہ ہونے میں آسانی ملے گی۔ ووکس ویگن بنانے والی اوڈی کمپنی کا کہنا ہے کہ وی ٹو آئی ٹیکنالوجی آئندہ برس کیو سیون ماڈلز کی گاڑیوں میں متعارف کرائی جائے گی۔ حفاظت سے متعلق اور دیگر آپریشنل معلومات وائرلیس کی مدد سے ٹریفک سگنلز اور گاڑیوں میں منتقل کی جائیں گی۔ کمپنی کا کہنا ہے اس کا مقصد رش کے اوقات میں ڈرائیوروں کے دباو میں کمی لانا ہے۔ ٹیکنالوجی ڈرائیوروں کو بتائے گی کہ لائٹ سرخ ہونے والی ہے اور آپ کے پہنچنے تک لائٹ سرخ ہو جائے گی چنانچہ ڈرائیور کو اشارہ ملے گا کہ وہ بریک لگانا شروع کر دے۔ مستقبل میں اس ٹیکنالوجی کو گاڑی کے نیوی گیشن کے نظام یا اس کے چلنے یا رکنے کے عمل کے ساتھ جوڑ کر دیکھا جارہا ہے۔