Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اوپن بیلٹ کی مخالفت ووٹ برائے فروخت کی حمایت ہے، گورنر چودھری سرور

اوپن بیلٹ کی مخالفت ووٹ برائے فروخت کی حمایت ہے، گورنر چودھری سرور
February 14, 2021

لاہور (92 نیوز) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کہتے ہیں کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت ووٹ برائے فروخت کی حمایت ہے۔

گورنر چودھری محمد سرور نے خواتین کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا، حکومت چاہتی ہے، سینیٹ انتخابات کی غیرجانبداری پر کوئی انگلی نہ اٹھائے۔

انہوں نے مزید کہا، اپوزیشن جماعتیں 2023ء تک حکومت کے خاتمے کی تاریخیں دیتی رہیں گی، پی ڈی ایم جماعتیں حکومت کو گھربھجوانے کا خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔