Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اوپننگ ویک میں ریکارڈ کمائی کر کے ”دی باس“ کا باکس آفس پر راج قائم

اوپننگ ویک میں ریکارڈ کمائی کر کے ”دی باس“ کا باکس آفس پر راج قائم
April 10, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) کامیڈی فلم ”دی باس“ نے ریلیز کے پہلے ہی ہفتے سپر ہیروز کی فلم ”بیٹ مین ورسز سپائیڈرمین“ کوباکس آفس پر دوسرے نمبر پر دھکیل دیا۔ ”دی باس“ نے ڈھائی ارب روپے سے زائدکا کاروبارکیاہے۔ تفصیلات کے مطابق کامیڈی فلم ”دی باس“ ریلیز کے پہلے ہفتے ہی امریکی باکس آفس کی باس بن گئی۔ فلم نے ڈھائی ارب روپے سے زائدکماکرباکس آفس پرپہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ سپرہیروز کی فلم ”بیٹ مین ورسزسپائڈرمین“ بھی کسی سے کم نہیں اور دو ارب روپے جوڑ کر باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ اینی میٹڈفلم ”زوٹوپیا“ کا سفر بھی کامیابی سے جاری ہے اورفلم نے ریلیز کے چھٹے ہفتے بھی جم کرکاروبارکیا۔ فلم ایک ارب روپے سے زائدکمائی کرکے باکس آفس پر تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔