Saturday, July 27, 2024

اوول ٹیسٹ : یونس خان نے ڈبل سنچری جڑ دی

اوول ٹیسٹ : یونس خان نے ڈبل سنچری جڑ دی
August 13, 2016
لندن(92نیوز)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانیوالے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی طرف سے یونس خان کی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ یونس خان نے  پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا ہے  اور اپنے کیریئر کی چھٹی ڈبل سنچری بھی داغنے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔انہوں نے اپنی ڈبل سنچری معین علی کی گینڈ پر چھکا مارکر مکمل کی ہے ۔