Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ، 214 کی برتری کے جواب میں انگلش ٹیم کے 88رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے میچ پر گرفت مضبوط کر لی ، 214 کی برتری کے جواب میں انگلش ٹیم کے 88رنز پر چار کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
August 13, 2016
لندن(92نیوز)اوول ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے میچ پر اپنی گرفت مضبوط کر لی میزبان ٹیم کے خلاف دو سو چودہ رنز کی برتری حاصل کرنے کے بعد  چار انگلش بلے بازوں کو بھی واپس بھیج دیا۔ انگلینڈ کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے اب بھی ایک سو چھبیس رنز درکار ہیں۔ تفصیلات کےمطابق اوول ٹیسٹ کا تیسرا روز پاکستان کے نام رہا۔ پہلے یونس خان کی ڈبل سنچری نے پاکستان کو پاؤں پر کھڑا کیا، پھر یاسر شاہ کی شاندار باؤلنگ نے انگلش ٹیم کی کمر توڑ دی۔ پاکستان نے تین سو چالیس رنز چھے کھلاڑی آؤٹ سے تیسرے دن کا کھیل شروع کیا اور یونس خان کی عمدہ اننگز کی بدولت مجموعی اسکور میں مزید دو سو دو رنز کا اضافہ کر لیا جس کے نتیجے میں اسے پہلی اننگز کے اختتام پر انگلینڈ کے خلاف دو سو چودہ رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔ انگلش ٹیم نے دباؤ میں دوسری اننگز کا آغاز کیا تو کپتان الیسٹر کک صرف سات رنز بنا کر وہاب ریاض کا شکار بن گئے۔ ان کے بعد یاسر شاہ نے ایلیکس ہیلز کو بارہ، جو روٹ کو انتالیس اور جیمز ونسی کو صفر پر آؤٹ کر دیا۔ اس طرح چوہتر رنز پر انگلینڈ کے چار کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ دن کے اختتام پر انگلینڈ نے اٹھاسی رنز بنا لیے اور اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید ایک سو چھبیس رنز درکار ہیں۔ بیلنس چار اور بیئر اسٹو چودہ رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔