Saturday, July 27, 2024

اوول ٹیسٹ : پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے پچھاڑ دیا

اوول ٹیسٹ : پاکستان نے انگلینڈ کو 10 وکٹوں سے پچھاڑ دیا
August 14, 2016
لندن(92نیوز)پاکستان نےاوول ٹیسٹ میں انگلینڈکودس وکٹوں  سےشکست دےکرسیریز دودو سے برابر کردی یاسرشاہ نےپانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاندارڈبل سنچری بنانے پریونس خان میچ کےبہترین کھلاڑی قرارپائےجشن آزادی کی  خوشیاں  دگنی  ہوگئیں شاہینوں  نےیوم آزادی  پرقوم کوفتح کاتحفہ دےدیا۔ تفصیلات کے مطابق یاسرشاہ کاجادوایک بارپھرچل گیا۔ انگلش ٹیم کےسیریزجیتنےکےارمان آنسوؤں میں بہہ گئے اوول ٹیسٹ کےچوتھےروزہی بوریابستر ہوگیاگول ہوگیا ۔ انگلینڈنےپاکستان کوفتح کےلئےصرف چالیس رنزکاہدف دیاجوشاہینوں نے بغیرکوئی وکٹ کھوئےباآسانی حاصل کرلیا۔یوں پاکستان نےنہ صرف اوول ٹیسٹ  اپنےنام کیابلکہ سیریزبھی دو ، دوسےبرابرکردی ۔ اس سےپہلےانگلینڈکی ٹیم اپنی دوسری اننگزمیں دوسوتریپن رنزپرڈھیرہوگئی بیرسٹوواکیاسی رنزبناکرنمایاں  بلےبازرہےجبکہ روٹ نےانتالیس رنزبناکرکچھ مزاحمت کی۔ یاسرشاہ کی جادوئی باؤلنگ کےسامنے انگلش بلےبازبےبس نظرآئے،انہوں نےاکہتر رنزدےکرپانچ قیمتی وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ وہاب ریاض نےدووکٹوں کےساتھ ساتھ ایک کھلاڑی رن آؤٹ بھی کیا۔ انگلینڈنےپہلی اننگزمیں  تین سواٹھائیس رنزبنائےتھےجس کےجواب میں پاکستان نےپانچ سوبیالیس رنزکاپہاڑکھڑاکردیاتھا،جس میں یونس خان کےشانداردوسواٹھارہ رنزشامل ہیں۔