Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اوول ٹیسٹ : پہلے روز انگلش بلے بازوں نے ٹیم کو بحران سے نکال لیا

اوول ٹیسٹ : پہلے روز انگلش بلے بازوں نے ٹیم کو بحران سے نکال لیا
August 11, 2016
لندن (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا چوتھا اور آخری کرکٹ میچ لندن کے اوول گراﺅنڈ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ اوپنر محمد حفیظ اور فاسٹ باﺅلر راحت علی کو ڈراپ کر کے آل راونڈر افتخار احمد اور وہاب ریاض کو کھیلنے کا موقع دیا ہے۔ آل راﺅنڈر افتخار احمد انگلینڈ کیخلاف میچ کھیل کر ٹیسٹ ڈیبیو کر رہے ہیں۔ دوسری جانب انگلینڈ نے تیسرا ٹیسٹ کھیلنے والے سکواڈ کو برقرار رکھا ہے۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو سودمند ثابت نہ ہوا۔ انگلینڈ کے پہلی وکٹ اس وقت گری جب ایلکس ہیلز صرف چھ رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر یاسر شاہ کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ ایلکس ہیلز کے آو¿ٹ ہونے پر جو روٹ بیٹنگ کے لیے میدان میں اترے۔ جو روٹ 26 کے انفرادی سکور پر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ انگلش کپتان الیسٹر کک آﺅٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے جنہیں سہیل خان نے کلین بولڈ کر دیا۔ کپتان کے بعد جیمز ونس بھی وہاب ریاض کی گیند کی تاب نہ لا سکے اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے۔ انہوں نے صرف ایک رن بنایا۔ انگلینڈ کے پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی بیلنس تھے جنہوں نے آٹھ رنز جوڑے۔ ایک مرحلے پر انگلینڈ اپنے ابتدائی پانچ بیٹسمین کھو چکا تھا تاہم جونی بیئرسٹو اور معین علی نے آ کر لڑکھڑاتی ٹیم کو سنبھالا دیا۔ بیئرسٹو پچپن رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے جبکہ معین علی نے بھی اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف سیریز برابر کرنے کیلئے چوتھا ٹیسٹ میچ جیتنا ضروری ہے۔ انگلینڈ کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ قبل ازیں میچ کے آغاز پر دونوں ٹیموں نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔