اوور سیز پاکستانی فون لا سکتے ہیں ،اضافی فون پر ٹیکس ہے ، فواد چودھری

اسلام آباد ( 92نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ اوور سیز پاکستانی فون لا سکتےہیں ، اضافی فون پر ٹیکس عائد ہے ۔
اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھاکہ ہم دو ارب ڈالر کے موبائل درآمد کر رہے ہیں ،اس پر ٹیکس نہیں کریں گے تو کیسے چلے گا؟۔
https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1072339595340197888
فواد چودھری کا مزید کہنا تھا کہ 60 ڈالر سے کم قیمت کے فون پر ٹیکس نہ ہونے کے برابر ہے مہنگے فون پر 38فیصد ٹیکس ہےاس سے زیادہ مناسب ٹیکسیشن کیا ہو گی۔ٹیکس کلچر اپنانا ہو گا۔