اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے پی ٹی آئی سکاٹ لینڈ کا اجلاس

گلاسگو ( 92 نیوز ) اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کیلئے پی ٹی آئی سکاٹ لینڈ کا اہم اجلاس گلاسگو میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں رہنماؤں اور کارکنوں نے اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا متفقہ مطالبہ کیا ۔
پی ٹی آئی کے اسکاٹ لینڈ میں رہنما صوفی صاحب اورمُحّمد سمیع نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستان کے انتخابات میں حق رائے دہی ملنا بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کا بھی حق ہے ۔
انہوں نے کہا کہ بیرونِ ممالک رہنے والے پاکستانی بھی وطن سے اُتنی ہی مُحبت کرتے ہیں جتنی محبت پاکستان میں رہنے والے کرتے ہیں ۔
اس موقع پر کارکنوں کو بتایا گیا کہ سپریم کورٹ میں اوور سیز پاکستانیوں کو حق رائے دہی دینے سے متعلق درخواست جمع کرناے کیلئے ڈاکٹر بابر اعوان کو وکیل مرر کیا گیا ہے ۔ جیسے ہی دستخطی مہم مکمل ہو گی تو اسے سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا جائے گا۔