Wednesday, September 18, 2024

اوور بکنگ کرنیوالی نجی ایئرلائنز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے، غلام سرور خان

اوور بکنگ کرنیوالی نجی ایئرلائنز کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے، غلام سرور خان
July 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ہوابازی غلام سرور خان نے کہا، اوور بکنگ کرکے پروازیں منسوخ کرنے والی نجی ایئرلائنز کے خلاف کارروائی جاری ہے، شوکاز نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

وفاقی وزیر غلام سرور نے اپنے بیان میں کہا، وزیراعظم کی ہدایت پر بیرون ممالک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ، کل سے متحدہ عرب امارات سے فلائٹ آپریشن شروع ہوگا، مختلف ممالک کےلیے 18فلائٹس چلائی جائیں گی۔ دوبئی، شارجہ، دوحہ، بحرین میں پھنسے پاکستانیوں کو پی آئی اے واپس لائے گی۔