Tuesday, October 19, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن کی آواز پر لبیک کہا ، وزیراعلی پنجاب

اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن کی آواز پر لبیک کہا ، وزیراعلی پنجاب
August 28, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن کی آواز پر لبیک کہا۔ انکے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب سے یورپی یونین، پاکستان فرینڈ شپ فیڈریشن، یورپ کے چیئرمین پرویز اقبال لوسر کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے  تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ وطن کی آواز پر لبیک کہا۔ معیشت کی مضبوطی میں اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کر سکتے۔ انکے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا رہا ہے۔ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیری عوام کی جہدوجد میں انکے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔ بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔

اس موقع پر پرویز اقبال لوسر کا کہنا تھا کہ یورپ میں بھارت کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔