Saturday, July 27, 2024

اوورسیز پاکستانیز کمشنر افضال بھٹی کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا حکم جاری

اوورسیز پاکستانیز کمشنر افضال بھٹی کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکا حکم جاری
August 3, 2018
لاہور (92 نیوز) سپریم کورٹ لاہوررجسٹری نے دہری شہریت کے انکشاف پر اوورسیز پاکستانیز کمشنر افضال بھٹی کےخلاف ریفرنس دائر کرنے کاحکم دے دیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اوورسیز پاکستانیز کمشنر پنجاب کی تعیناتی سےمتعلق ازخود نوٹس پر سماعت ہوئی۔ اوورسیز پاکستانیزکمشنر افضال بھٹی کی آمد پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آئیے منظور نظر،آپ کتنی تنخواہ لیتے رہےہیں؟ پتہ ہے ناں ڈیم بن رہا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا آپ اضافی تنخواہ واپس کریں گے یا ریفرنس نیب کو بھجوا دیں؟ ڈی جی نیب سلیم شہزاد آڈٹ رپورٹ کیساتھ پیش ہوئے۔ افضال بھٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ نیب کی آڈٹ رپورٹ کو چیلنج کرتے ہیں۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا آپ دوہری شہریت رکھتے ہیں؟ اوورسیز پاکستانیز کمشنرافضال بھٹی نے اعتراف کیا کہ وہ برطانوی شہریت رکھنے کے باوجود سرکاری ملازمت میں رہے۔ ڈی جی نیب نے بتایا کہ اوورسیزپاکستانیز کمشنر افضال بھٹی نوازشریف کے سیکرٹری، شہبازشریف کے پولیٹیکل سیکرٹری بھی رہے۔ اوورسیز کمشنر کیلئے مطلوبہ تجربہ بھی نہیں رکھتے تھے، پانچ لاکھ روپے تنخواہ بھی لیتے رہے۔ چیف جسٹس نے نیب کو حکم دیا کہ ملزم کو سننے کے بعد ریفرنس دائر کیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان وہ ملک نہیں جہاں جو بھی آئے کھا کر چلا جائے۔