Tuesday, April 30, 2024

اوم پوری کی آخری رسومات میں فلمی شخصیات اور سیاستدانوں کی شرکت

اوم پوری کی آخری رسومات میں فلمی شخصیات اور سیاستدانوں کی شرکت
January 7, 2017

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار اوم پوری کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں جن میں سیاست دانوں، فنکاروں اور شاعروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ چھیاسٹھ سالہ اوم پوری دل کا دورہ پڑنے سے جمعہ کی صبح ممبئی میں چل بسے تھے۔

اوم پوری کی آخری رسومات میں اداکار امیتابھ بچن، انوپم کھیر، شکتی کپور، نغمہ نگار جاوید اختر اور گلزار، اداکار نوازالدین صدیقی اور پاریش راول نے شرکت کی۔ ان کے خاندان کے افراد اور دیگر نمایاں شخصیات بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ ان کی آخری رسومات ان کے بیٹے ایشان نے پوری کیں۔