Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ، جاپان نے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

اومی کرون کے پھیلاؤ کا خدشہ، جاپان نے غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی
November 29, 2021 ویب ڈیسک

ٹوکیو (92 نیوز) جاپان نے اومی کرون کے پھیلاؤ کے خدشہ پر غیر ملکیوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔

خبر ایجنسی کے مطابق پابندی کا اطلاق آج رات سے دنیا بھر کے تمام شہریوں پر ہوگا، صرف جاپانی اور جاپان میں مستقل رہائش پذیر غیر ملکی کو پابندی سے مستثنیٰ حاصل ہو گا۔

یورپ سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے بعد مختلف ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر سفری پابندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔