Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اومی کرون، امریکا میں حفاظتی انتظامات سخت، داخلے کیلئے نئی پابندیاں عائد

اومی کرون، امریکا میں حفاظتی انتظامات سخت، داخلے کیلئے نئی پابندیاں عائد
December 3, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) کورونا کے جنوبی افریقی ویرئنٹ اومی کرون کی آمد پر امریکا میں حفاظتی انتظامات سخت جبکہ داخلے کے لیے نئی پابندیاں عائد کردی گئیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کی امریکا میں تصدیق کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے امریکا جانے والوں کے لیے ویکسین لگوانا لازمی قرار دیدیا گیا، سفر سے پہلے وائرس کی منفی رپورٹ بھی پیش کرنا ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق یہ احکامات امریکی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکی افراد پر لاگو ہوتے ہیں، پھر چاہے وہ ویکسین لگوا چکے ہوں۔ بغیر کورونا ویکسین لگوائے امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔