Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اومیکرون بہت زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے، اقوام متحدہ

اومیکرون بہت زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے، اقوام متحدہ
December 21, 2021 ویب ڈیسک

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اومیکرون بہت زیادہ خطرناک ثابت ہو رہا ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق اومیکرون وائرس کا پھیلاؤ ڈیلٹا ویرینٹ کی نسبت زیادہ تیز ہے۔

ادھر جرمنی میں برطانوی شہریوں کے لیے قرنطینہ لازمی قرار دیا گیا۔ ڈنمارک نے عوامی مقامات پر شہریوں کی تعداد محدود کر دی جبکہ سویڈن میں ویکسین پاس لازمی قرار دیا گیا۔

دوسری طرف لندن کے ٹریفلگر اسکوائر میں سال نو کی تقریب منسوخ ہو گئی۔ برطانوی وزیراعظم نے مزید پابندیوں کا عندیہ دیتے ہوئے کہا اومیکرون سے بچاؤ کے لیے سخت فیصلے کر سکتے ہیں۔