ایمسٹرڈیم (92 نیوز) کورونا کے نئے ویرینٹ اومکرون کے پھیلاؤ میں اضافہ کے باعث نیدرلینڈز میں اتوار سے ملک گیر لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا گیا۔
خبرایجنسی کے مطابق وزیراعظم مارک روتی اور وزیر صحت نے پریس کانفرنس میں کہا کہ تمام غیر ضروری دکانیں ،ریسٹورینٹس، میوزیم ،جم جنوری تک بند رہیں گے۔
نیدرلینڈز میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 600 سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ فیصلہ کورونا کی نئی قسم اومکرون کے پھیلائو کے پیش نظر کیا گیا۔