Saturday, July 27, 2024

اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو کراچی سے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کرنیکا حکم

اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کو کراچی سے پمز اسپتال اسلام آباد منتقل کرنیکا حکم
November 17, 2018
لاہور (92 نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ  نے جعلی اکاؤنٹس کیس پر سماعت کرتے ہوئے اومنی گروپ  کے سربراہ انور مجید کو کراچی سے پمز اسپتال اسلام آباد جبکہ اے جی مجید اورحسین لوائی کو کراچی  سے اڈیالہ جیل منتقل کر نے کے احکامات صادر کر دیے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ  نے جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے جے آئی ٹی کو 10 دن میں رپورٹ مکمل کرکے سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ انور مجید کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اومنی گروپ نے سلک بینک کو 1.2 بلین ، سندھ بینک کو 4.6 بلین ، سمٹ بینک کو 1.8 بلین، نیشنل بینک کو 4.98 بلین  ادا کرنے ہیں  اور یہ تمام تر ادائیگیاں کیس اور پراپرٹی  کی مد میں کی جائیں گئی۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر مقررہ تاریخ تک ادائیگیاں نہ کی گئیں تو قانون کے مطابق  کارروائی کی جائے گی۔ جے آئی ٹی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اومنی  گروپ  پراپرٹی کا ریٹ مارکیٹ ویلیو سے  زیادہ بتا رہا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا جائیداد کی قیمتوں   کے  حوالے سے تمام بینکوں کے سربراہاں اپنے خلف نامے  جمع کروائیں۔