Tuesday, October 4, 2022

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے اٹھارہ رکنی ہاکی ٹٰیم کا اعلان بارہ جون کو ہوگا

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کیلئے اٹھارہ رکنی ہاکی ٹٰیم کا اعلان بارہ جون کو ہوگا
لاہور(92نیوز)اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے لیے اٹھارہ رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان بارہ جون کو ہو گا سولہ جون سے چھے جولائی کے درمیان ہونے والے ایونٹ کا خرچ پاکستان سپورٹس بورڈ برداشت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ نے  دورہ بیلجیئم کے لیے قومی ہاکی ٹیم کو فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔ پی ایچ ایف کے سیکرٹری رانا مجاہد نے فنڈز جاری کرنے پر پاکستان سپورٹس بورڈ کا شکریہ ادا کیا ہے اور امید ظاہرکی ہے کہ مستقبل میں ان فنڈز کو مزید بڑھایا جائے گا۔ اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے لیے اٹھارہ رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان بارہ جون کو کیا جائے گا۔ کوچ شہناز شیخ نے فیڈریشن سے ٹیم کو پندرہ جون تک  دورے کے لیے بھجوانے کی درخواست کی ہے تاکہ سولہ جون کو آئیرلینڈ کیخلاف پریکٹس میچ کھیل سکے۔