Sunday, September 25, 2022

اولمپک کوالیفائر میں ناکام قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

اولمپک کوالیفائر میں ناکام قومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی
لاہور (92 نیوز) پاکستان ہاکی ٹیم جاپان اولمپکس کا کوالیفائنگ راؤنڈ کھیل کر ہالینڈ سےوطن واپس پہنچ گئی، پاکستانی ہاکی ٹیم  ہالینڈ کے خلاف ناکامی کے بعد اولمپک کے لیے کوالیفائی نہیں کرسکی۔ کہنے کو تو ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے لیکن عرصہ دراز سے ہاکی کے میدان سے اچھی خبر نہیں مل سکی، چاپان اولمپک میں کھیلنے کا پاکستانی ہاکی ٹیم کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ ہالینڈ میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راؤنٖڈ میں گرین شرٹس کو جرمنی کے خلاف کھیلے گئے دونوں میچوں میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔