Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے  ڈائمنڈ لیگ سو میٹر ریس جیت لی

اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے  ڈائمنڈ لیگ سو میٹر ریس جیت لی
July 25, 2015
لندن(سپورٹس ڈیسک)دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے ڈائمنڈ لیگ میں سو میٹر دوڑ کا مقابلہ جیت لیاجبکہ برطانیہ کے محمد فرح نے تین ہزار میٹر کی دوڑ اپنے نام کر لی۔ تفصیلات کے مطابق جمیکا کے شہرہ آفاق اوراولمپک چیمپئن یوسین بولٹ نے  لندن ڈائمنڈ لیگ ایتھلیٹکس کے سو میٹر مقابلے میں فتح سمیٹ لی ہے،،انہوں نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ آٹھ سات سکینڈ میں طے کیا۔ یوسین بولٹ کی یہ اس سیزن کی سب سے بہترین کارکردگی ہے،برطانیہ سے تعلق رکھنے والے اولمپک چیمپئن محمد فرح نے ہوم گراونڈ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور تین ہزار میٹر دوڑ میں کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے مقررہ فاصلہ سات منٹ اور چونتیس اعشاریہ چھ سیکنڈز میں طے کیامحمد فرح کی یہ تین ہزار میٹر ریس میں اب تک کی بہترین پرفارمنس ہے۔