Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اولمپکس میں ڈاکوﺅں کا راج‘ ریو کا سکیورٹی چیف اور پرتگالی وزیر بھی لٹ گئے

اولمپکس میں ڈاکوﺅں کا راج‘ ریو کا سکیورٹی چیف اور پرتگالی وزیر بھی لٹ گئے
August 9, 2016
ریوڈی جنیرو (ویب ڈیسک) برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اولمپکس مقابلوں کے ساتھ ساتھ لوٹ مار بھی جاری ہے۔ کم عمر لٹیروں نے غیرملکی سیاحوں کے ساتھ پرتگال کے وزیرتعلیم اور ریو اولمپکس کے چیف سکیورٹی کو بھی لوٹ لیا۔ تفصیلات کے مطابق برازیلی شہر ریوڈی جنیرو میں اولمپکس 2016ءکے مقابلے عروج پر ہیں تو وہیں غیرمحفوظ ہونے کا تاثر بھی آسمان کی بلندیوں کو چھو رہا ہے۔ پیدل سفر کرنے والے غیرملکی سیاح تو بالکل غیرمحفوظ ہو کر رہ گئے ہیں۔ کم عمر لٹیروں کی تو جیسے موجیں لگ گئیں۔ راہ چلتے غیرملکیوں سے قیمتی اشیاءچھین لیتے ہیں۔ موبائل فون ہو یا ہینڈ فری‘ سونے کی چین ہو یا کھانے پینے کا سامان یہ انوکھے لٹیرے کچھ بھی چھوڑنے کو تیار نہیں۔ جو چیز ہاتھ آئے لے کر رفوچکر ہو جاتے ہیں۔ پولیس ان وارداتوں پر مکمل خاموش ہے۔ ریوڈی جنیرو کی سڑکوں پر مٹرگشت کرنے والے یہ لٹیرے شکار کی تاک میں رہتے ہیں۔ خاتون ہو یا کوئی بوڑھا سیاح ان کی ڈکشنری میں کسی کو معافی نہیں۔ سائیکلوں پر سوار کچھ لٹیرے غیرملکیوں پر ایسا ہاتھ ڈالتے ہیں کہ ان کو پکڑنا ناممکن ہوتا ہے۔