اولمپئن شہباز سینئر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے

کراچی (92نیوز) اولمپئن شہباز سینئر کو متفقہ طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا۔ سابق کپتان اور ورلڈ کپ کے فاتح شہباز سینئر نے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا۔ قومی کھیل کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم بھی ظاہر کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے نجی ہوٹل میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگریس ہوئی جس میں متفقہ طور پر اولمپئن شہباز سینئر کو پی ایچ ایف کا جنرل سیکرٹری جبکہ اخلاق احمد کو متفقہ طور پر پی ایچ ایف کا خزانچی منتخب کر لیا گیا۔ کانگریس میں صدر اور سیکرٹری پی ایچ ایف نے بھی شرکت کی۔