Friday, September 20, 2024

اولاد نہ ہونے پر خاوند کا بیوی پر تشدد، ناک کی ہڈی توڑ دی، خاتون تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل

اولاد نہ ہونے پر خاوند کا بیوی پر تشدد، ناک کی ہڈی توڑ دی، خاتون تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل
March 5, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور کے علاقہ شالیمار میں اولاد نہ ہونے پر خاوند نے مبینہ طور پر بیوی پر تشدد کر کے ناک کی ہڈی توڑ دی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تحفظ حقوق نسواں بل کی منظوری کے بعد لاہور میں بیوی پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ شالیمار کے رہائشی کاشف نے اپنی بیوی 28 سالہ نازیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔ پولیس نے خاتون کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ نازیہ کی والدہ نے الزام لگایا کہ کاشف نے اس کی بیٹی کو اولاد نہ ہونے کی وجہ سے پیٹا۔ نازیہ کی شادی ڈیڑھ سال قبل ہوئی جو تاحال اولاد سے محروم تھی۔ دوسری جانب خاوند کاشف کا کہنا ہے کہ نہ تو اس کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا نہ ہی اس نے نازیہ کو مارا۔ پولیس نے نازیہ کا میڈیکل کرانے کے بعد کارروائی شروع کر دی ہے۔