Saturday, July 27, 2024

اوریگون میں پری فاؤنٹین اتھلیٹکس مقابلے، جسٹن گیٹلن اورٹائی سن کی فتوحات، خواتین کی چار سو میٹر دوڑ میں ایلی سن فاتح

اوریگون میں پری فاؤنٹین اتھلیٹکس مقابلے، جسٹن گیٹلن اورٹائی سن کی فتوحات، خواتین کی چار سو میٹر دوڑ میں ایلی سن فاتح
May 31, 2015
اوریگون (ویب ڈیسک) پری فاؤنٹین کلاسک اتھلیٹکس مقابلے امریکی ریاست اوریگون یونیورسٹی کیمپس اور ہیوارڈ فیلڈ میں منعقد ہوئے جن میں جسٹن گیٹلین، ایلیسن فیلکس اور ٹائی سن نے طلائی تمغے حاصل کئے۔ خواتین کی چار سو میٹر دوڑ ایلی سن فیلیکس نے جیتی جبکہ ثانیہ رچرڈ دوسرے اور سٹیفنی میکفرسن تیسرے نمبر پر رہیں۔ سو میٹر سپرنٹ میں شیلی این فریزر نے مقررہ فاصلہ دس اعشاریہ آٹھ ایک سیکنڈ میں طے کر کے پہلی پوزیشن لی۔ موریل اہور دوسرے اور ٹوری بوئی تیسرے نمبر پر رہی۔ مردوں کی سومیٹر سپرنٹ ٹائی سن گے نے جیتی۔ اس نے مقررہ فاصلہ نو اعشاریہ آٹھ آٹھ سیکنڈ میں طے کیا۔ مائیکل راجرز دوسرے اور چین کے بنگٹیان سو نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مردوں کی دو سو میٹر دوڑ کے فاتح جسٹن گیٹلین تھے جنہوں نے انیس اعشاریہ چھے آٹھ سیکنڈ میں طے کیا۔ اناسو جوبوڈو دوسری اور نکل اشمید تیسری پوزیشن پر رہے۔ مردوں کے پول والٹ مقابلے کے فاتح ریناؤڈ لیولین تھے۔ دس ہزار میٹر کی دوڑ مو فرح نے چھبیس منٹ انسٹھ اعشاریہ نو سات سیکنڈ میں جیتی۔ پال کپنگیٹنگ دوسرے اور جیفری کم ورر تیسرے نمبر پر رہے۔