Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اوریگون: براک اوباما کو امپچوا کمیونٹی کالج میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کیلئے جانے پر مظاہرین کا سامنا

اوریگون: براک اوباما کو امپچوا کمیونٹی کالج میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے ورثا سے تعزیت کیلئے جانے پر مظاہرین کا سامنا
October 10, 2015
اوریگون (ویب ڈیسک) امریکی صدر براک اوباما ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ کا نشانہ بننے والوں کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیلئے اوریگون پہنچے تو انہیں گن کنٹرول کے مخالفین کا سامنا کرنا پڑا۔ صدر اوبامانے امپچوا کمیونٹی کالج میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کے ورثا سے ان کے گھروں میں جا کر تعزیت کرنا تھی جس کیلئے انہیں روزنبرگ سے بذریعہ کار سفر کرنا تھا لیکن یہاں گن کنٹرول کے مخالفین ان کے روٹ پر جمع ہو گئے جن کی تعداد دو اڑھائی سو کے قریب تھی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اتھا رکھے تھے جن پر گن کنٹرول اصلاحات کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین اوباما کیخلاف اور گن کنٹرول کے مخالف شیرف کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔ اوباما پچھلے سات سال سے اسلحہ کے حصول کے حوالے سے اصلاحات کی کوششیں کر رہے ہیں لیکن ریپبلکن ارکان کانگرس اس کے مخالف ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔