اورکزئی ایجنسی : کوئلے کی کان بیٹھ گئی‘ 45 مزدور دب گئے‘ 7 جاں بحق
اورکزئی ایجنسی (92نیوز) اورکزئی ایجنسی میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی ہے جس سے پینتالیس سے زائد مزدور کوئلے کے ملبے تلے دب گئے ہیں۔ کان میں دبے 10 مزدوروں کو نکال لیا گیا ہے اور سات مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ علاقے میں کوئی مشینری اور ریسکیوٹیمیں موجود نہیں۔ زخمیوں کو اسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولینس بھی دستیاب نہیں۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق شانگلہ سے ہے۔