Monday, December 5, 2022

اورنگی ٹاؤن کی اقراء بتول کے قتل کا معمہ حل،شوہر، دیور اور نند قاتل نکلے

اورنگی ٹاؤن کی اقراء بتول کے قتل کا معمہ حل،شوہر، دیور اور نند قاتل نکلے
کراچی  ( 92 نیوز) کراچی اورنگی ٹاؤن  کی رہائشی اقراء بتول کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، شوہر، دیور اور نند قتل میں ملوث نکلی، ملزمان گرفتار، جھگڑے کے بعد قتل کا انکشاف کردیا، پوسٹ مارٹم میں مدد فراہم کرنے پر اہلخانہ نے 92 نیوز انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اقبال مارکیٹ پولیس نے تین روز میں معمہ حل کردیا، قتل کیس میں شوہر تیمور، دیور شہزاد اور نند نورین کو گرفتار کر لیا گیا  جنہوں نے جھگڑے کے بعد قتل کا انکشاف کیا ۔ پولیس کے مطابق اقراء نے تین ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی، ملزمان نے قتل کےبعد واقعے کو خودکشی کا رنگ دیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں قتل ثابت ہوگیا۔ مقتولہ کے والدین نے پوسٹ مارٹم میں تاخیر کی نشاندہی اور مدد فراہم کرنے پر نائنٹی ٹو نیوز کی انتظامیہ کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی قاتلوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کردیا۔ اقراء کی بہن نے قاتلوں کی جلد گرفتاری پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ  ملزمان کو سزا ملنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ جناح اسپتال میں لیڈی ایم ایل او کی عدم دستیابی کے سبب اقراء کا پوسٹ مارٹم تین روز تاخیر کا شکار ہوا، 92 نیوز پر خبر چلتے ہی فوری طور پر پوسٹ مارٹم کیا گیا تھا۔