اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی پولیس پھر امن دشمنوں کے نشانے پر آگئی ، اورنگی ٹاؤن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو اہلکار شہید ہو گئے ۔ احمد علی اور اللہ دتہ کو ڈیوٹی پر آتے ہوئے نشانہ بنایا گیا ، دونوں اہلکار ریزرو پولیس کا حصہ اور مومن آباد تھانے میں تعینات تھے ۔
کراچی میں امن دشمن دوبارہ سرگرم ہو گئے ، اورنگی ٹاؤن ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں پولیس اہلکار دہشتگردوں کا نشانہ بنے، اورنگی ٹاؤن نوری چوک پر 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4 دہشتگردوں نے گولیاں چلادیں، جس سے پولیس کے 2 جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔
حملہ آوروں کے فرار ہوتے وقت کی تصاویر سامنے آگئیں ،، چار ملزمان میں سے دو نے کیپ اور ایک نے ہیلمٹ پہن رکھا ہے۔
[caption id="attachment_227582" align="alignnone" width="500"] اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ سے دو پولیس اہلکار شہید[/caption]
ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس اہلکار احمد علی اور اللہ دتہ مومن آباد تھانے میں ڈیوٹی کیلئے آرہے تھے ، جبکہ نائن ایم ایم کے 4 خول تحویل میں لے لیے گئے ، دونوں اہلکاروں کو دو، دو گولیاں لگیں ۔
حملہ آوروں کے فرار ہوتے ہوئے تصاویر سامنے آگئیں ، جن میں 2 موٹرسائیکلوں پر 4 ملزمان کو دیکھا جاسکتا ہے ، جن میں سے 2 نے موٹرسائیکل سے اتر کر گولیاں چلائیں،دو دہشتگردوں نے کیپ جبکہ ایک نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا ۔