Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اورنگی ٹائون فقیر کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران خودکش دھماکہ، دو دہشتگرد ہلاک، دو مکان مکمل تباہ

اورنگی ٹائون فقیر کالونی میں سرچ آپریشن کے دوران خودکش دھماکہ، دو دہشتگرد ہلاک، دو مکان مکمل تباہ
May 26, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) اورنگی ٹائون فقیر کالونی میں رینجرز کے آپریشن جاری تھا کے مقابلے کے دوران دہشتگردوں میں سے ایک نے خودکش دھماکہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقہ اورنگی ٹائون فقیر کالونی میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری تھا کہ خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے کی آواز پندرہ سے بیس کلومیٹر دور تک سنی گئی۔ رینجرز نے دہشت گرد کی موجودگی کی اطلاع پر مکان پر چھاپہ مارا کہ اسی دوران مکان میں چھپے دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ہی ایک خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا تاہم دھماکے میں رینجرز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق مکان میں چھے سے سات دہشتگردوں کی موجودگی کا امکان ہے جبکہ رینجرز نے علاقے کے داخلی وخارجی راستے بند کر رکھے ہیں اور آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق فقیر کالونی میں خودکش دھماکے میں دو دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک رینجر اہلکار بھی زخمی بھی ہوا۔ دھماکے سے دو مکان مکمل طور پر زمین بوس ہو گئے جبکہ مکان کے ملبے سے ایک شخص زخمی حالت میں نکال لیا گیا جو کہ چہرے سے افغانی معلوم ہوتا ہے۔ ملبے تلے مزید دہشت گرد یا شہری دبے ہو سکتے ہیں۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ کا کہنا تھا کہ دہشتگرد نے پہلے رینجرز اہلکاروں پر دستی بم پھینکا اور اس کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ رینجرز اور پولیس نے علاقے کو چاروں اطراف سے گھیرے میں لے لیا ہے اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے تلاشی کا عمل جاری ہے۔ ڈی جی رینجرز میجرجنرل بلال اکبر نے بھی جائے دھماکا کا دورہ کیا اور صورت حال کا جائزہ لیا جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔