Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اورنگی ٹاؤن میں سترہ جولائی کو دو افراد کو ایم کیو ایم لندن کے ملزموں نے قتل کیا : کرنل قیصر

اورنگی ٹاؤن میں سترہ جولائی کو دو افراد کو ایم کیو ایم لندن کے ملزموں نے قتل کیا : کرنل قیصر
July 26, 2017

کراچی (92 نیوز) پاک سرزمین پارٹی کے دو کارکنوں کے قتل میں ایم کیوایم لندن قیادت نکلی ۔ رینجرز نے بانی ایم کیوایم اور دیگر کے خلاف قتل میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت پیش کردیئے ۔ پی ایس پی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو بھی  گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

رینجرز ہیڈ کواٹر کراچی میں  قائد ایم کیوایم اور پارتی کے دیگر رہنماوں کے جرائم میں ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت پیش کردیئے گئے ۔ رینجرز کے کرنل قیصر نے میڈیا کو بتایا کہ سترہ جولائی کو پی ایس پی کے دو کارکنوں کے قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گئے ہیں ۔ گرفتار ٹارگٹ کلر کو ایم کیوایم لندن قیادت کے حکم پر ساوتھ افریقہ سیٹ اپ کے قمر ڈیڈی نے ایک ماہ قبل ٹارگٹ کلنگ کے احکاما ت دیئے تھے کرنل قیصر نے بتایا کہ ٹارگٹ کلرز کو بینک کے ذریعے پچاس ہزار روپے فراہم کئے گئے ۔

کرنل قیصر نے بتایا کہ رینجرز کراچی میں امن و امان کے لیے جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ۔ کراچی کی عوام ملک دشمن سیاست کو مسترد کرچکی ہے ۔ جس کا واضح ثبوت وہ چشم دید گواہ ہے جس کی مدد سے کیس حل ہوپایا۔