Saturday, July 27, 2024

اورنگی : بچی سے زیادتی کے الزام میں اندرون سندھ سے ایک اور ملزم گرفتار

اورنگی : بچی سے زیادتی کے الزام میں اندرون سندھ سے ایک اور ملزم گرفتار
February 1, 2016
کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے اورنگی میں بچی سے زیادتی کے الزام میں اندرون سندھ سے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا  گرفتار ملزم شادی ہال میں ویٹر تھا ۔ تفصیلات کےمطابق اورنگی میں زیادتی اور قتل کی جانے والی ننھی پری کے کیس میں پولیس کو حاصل ہوئی مزید پیش رفت مقدمے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ننھی پری کے قتل اور زیادتی مقدمے میں شادی ہال کے دس ملازموں کو پہلے ہی حراست میں لے چکی ہے جبکہ ایک اور ملزم  کی گرفتار ی کے لیے اندرون سندھ چھاپے مارے جارہے ہیں ۔ دوسری جانب ایس پی اورنگی علی آصف نے تفتیشی ٹیم کے ہمراہ شادی ہال کا جائزہ  لیا اور شواہد اکھٹے کئے۔ دو روز قبل شادی ہال میں تقریب کے دوران بچی لاپتہ ہوگئی تھی جس کی لاش اتوار کو شادی ہال کے پانی کے ٹینک سے ملی ۔ 8 سالہ بچی کی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت ہونے کے بعد پولیس کی تفتیشی ٹیم تشکیل دی گئی تھی ۔بچی کے لاپتہ ہونے کی ایف ائی اور 28 جنوری کو درج کی گئی تھی ۔ لاش ملنے کے بعد مقدمے دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں گئی ۔