Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اورنج ٹرین منصوبہ کیخلاف مسیحی برادری کا احتجاج‘ روٹ کی تبدیلی کا مطالبہ

اورنج ٹرین منصوبہ کیخلاف مسیحی برادری کا احتجاج‘ روٹ کی تبدیلی کا مطالبہ
April 17, 2016
لاہور (92نیوز) اورنج ٹرین چلنے میں تو ابھی کافی وقت ہے لیکن احتجاجی ٹرین باربار چل رہی ہے۔ آج مسیحی برادری بھی اس منصوبے کےخلاف سڑکوں پر آگئی اور احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز گرجا گھروں میں عبادت کے بعد مسیحی برادری اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی زد میں آنے والے چرچز کو بچانے کے لیے سڑکوں پر آگئی۔ سینٹ اینڈریو، نولکھا چرچ، سینٹ پال اور کیتھیڈرل چرچ اورنج لائن کی زد میں آنے کے خلاف مسیحی برادری نے علامتی احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے روٹ کی تبدلی کا مطالبہ کیا۔ پادری شاہد معراج ڈین آف لاہور کیتھیڈرل چرچ نے کہا کہ اپنی عبادت گاہ کے مقام پر وہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا پمپنگ اسٹیشن بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ڈاکٹر مجید ابیل اور پادری حقوق حق نے کہا کہ ترقیاتی کام ضرور کروائے جائیں لیکن اس میں ان کے تحفظات کا بھی خیال رکھا جائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے مذہبی مقامات کی مسماری کا فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔