Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیخلاف شہریوں کا بھرپور غصے کا اظہار

اورنج لائن ٹرین منصوبہ کیخلاف شہریوں کا بھرپور غصے کا اظہار
January 27, 2016
لاہور (92نیوز) لاہور کے علاقے سمن آباد میں شہریوں کا اورنج لائن ٹرین منصوبے کے خلاف شدید احتجاج۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ نوبت توڑ پھوڑ اور پولیس کے ساتھ ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی زد میں آئے گھروں کے مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ سمن آباد چوک میں ٹائر جلا کر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ کسی کو چھت چھیننے نہیں دینگے۔ سمن آباد کے رہائشی آج اس وقت مشتعل ہو گئے جب اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کیلئے ایل ڈی اے نے چوبیس گھنٹے میں گھر خالی کرنے کا عندیہ دیا۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹائر جلا کر سڑک بلاک کر دی اور اورنج لائن منصوبے کی جگہ پر لگائے جانے والے بیرئیرز کو بھی اکھاڑ دیا۔ مظاہرین نے کہا کہ ہماری چھتیں چھینی جارہی ہیں لیکن اس کے عوض کوئی معاوضہ بھی نہیں دیا جا رہا۔ اورنج لائن منصوبے کے خلاف اس احتجاج میں ایسی خاتون بھی شریک ہوئی جس کا شوہر اپنا گھر ٹوٹتے ہوئے نہ دیکھ سکا اور ہارٹ اٹیک سے چل بسا۔ مظاہرے کی اطلاع پر ایس پی اقبال ٹاون اور ایل ڈی اے افسران سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے مظاہرین کو مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کروائی تو انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔