Friday, September 30, 2022

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کی کھدائی کے دوران گیس پائپ لائن پھٹ گئی

اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبہ کی کھدائی کے دوران گیس پائپ لائن پھٹ گئی
لاہور (92نیوز) لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کی کھدائی کے دوران ایک مرتبہ پھر گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس سے کئی علاقوں کو گیس کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں اورنج لائن میٹرو ٹرین کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ میکلوڈ روڈ پر سڑک کی کھدائی کے دوران چھ انچ قطر کی گیس پائپ لائن پھٹ گئی جس سے علاقے میں گیس پھیل گئی جبکہ قریبی دفاتر اور دکانیں خالی کرا لی گئیں۔ ایس این جی پی ایل نے گیس لائن کی بحالی کے لیے کام شروع کر دیا ہے۔ تین روز قبل بھی یتیم خانہ چوک میں کھدائی کے دوران سولہ ا نچ قطر کی پائپ لائن پھٹ گئی تھی۔