Sunday, January 29, 2023

اورنج لائن منصوبے نے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کی جان لے لی، خود کو گولی مارنے والا پراپرٹی ڈیلر جاں بحق

اورنج لائن منصوبے نے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کی جان لے لی، خود کو گولی مارنے والا پراپرٹی ڈیلر جاں بحق
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) لاہور میں اورنج لائن منصوبے نے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کی جان لے لی۔ پراجیکٹ کی زد میں دکان آنے پر خود کو گولی مارنے والا پراپرٹی ڈیلر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ اورنج لائن منصوبے کے لیے سینکڑوں گھر اور دکانیں مسمار کی جا چکی ہیں۔ علی ٹائون کے رہائشی چھتیس سالہ پراپرٹی ڈیلر عبدالقدیر کی دکان بھی اس پراجیکٹ کی زد میں آگئی جس کے باعث وہ پریشان رہتا تھا۔ اہلخانہ کے مطابق عبدالقدیر تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور اسے دکان کے لیے کم ادائیگی کا بھی شکوہ تھا، اس بات سے دلبراشتہ ہو کر اس نے اپنے سر میں گولی مار لی جس سے وہ شدید زخمی ہوا۔ اسے جناح ہسپتال میں پہنچایا گیا جہاں ونیٹی لیٹر پر رکھا گیا مگر وہ چند روز موت وحیات کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد چل بسا۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش اہلخانہ کے حوالے کر دی۔