Saturday, July 27, 2024

اوبر نے اُڑنے والی کاروں کی تیاری کیلئے ناسا انجینئر ہائر کر لیا

اوبر نے اُڑنے والی کاروں کی تیاری کیلئے ناسا انجینئر ہائر کر لیا
February 7, 2017
نیویارک (ویب ڈیسک) اوبر نے ٹیکسی سروس کے بعد اب اڑنے والی کاریں چلانے کا منصوبہ تیار کر لیا۔ دنیا بھر میں کامیاب ٹیکسی سروس دینے والی کمپنی نے اس مقصد کی لئے ناسا ائیر کرافٹ انجینئر کی خدمات حاصل کر لیں۔ توقع ہے کہ آئندہ تین سال تک فضا میں ٹیکسی ڈرونز منڈلاتے نظر آئیں گے جن کی رفتار ڈیڑھ سو میل فی گھنٹہ ہو گی۔