Saturday, July 27, 2024

اوبر پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

اوبر پر پابندی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
February 2, 2017

لاہور (92نیوز) ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی نجی کمپنی کے خلاف حکومتی کارروائی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ مقامی شہری منیر احمد کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ جب تک ٹیکسی سروس کی فراہمی کے بارے میں قانون نہیں بنتا اس وقت تک ٹیکسی سروس فراہم کرنے والی کمپنی کےخلاف کارروائی نہیں کی جاسکتی۔

درخواست میں نکتہ اعتراض اٹھایا گیا کہ قانون کی عدم موجودگی میں کارروائی کا کوئی اخلاقی اورقانونی جواز نہیں ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت کو قانون سازی تک ٹیکسی سروس کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا جائے۔