Sunday, November 28, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

اوباما کی ننھی مداح پر وائٹ ہاؤس کے دروازے کھل گئے

اوباما کی ننھی مداح پر وائٹ ہاؤس کے دروازے کھل گئے
March 31, 2016
واشنگٹن ڈی سی(ویب ڈیسک)وائٹ ہاؤس میں ہوئی خاص مہمان کی آمد امریکی صدربراک اوباما کادورحکومت اس برس ختم ہونے کی خبرسن کررونے والی ننھی بچی کی براک اوباما سے ملاقات کرادی گئی امریکی صدرنےننھی بچی کوگلے لگایااور اس کےساتھ تصویربھی بنوائی۔ تفصیلات کےمطابق امریکی صدربراک اوباماکی ننھی  مداح پروائٹ ہاؤس کےدروازے کھل گئےاوباماہمیشہ  امریکی صدررہیں،یہی  اس معصوم بچی کی خواہش تھی  جس نےاسےوائٹ ہاؤس تک پہنچادیا۔ معاملہ یہ ہےکہ  ننھی کومیریوامریکی صدرکی دیوانی ہےجب اسے پتہ چلاکہ  اوباماکےعہدہ صدارت   کی مدت اسی برس   ختم ہورہی ہےتواس نےروروکرآسمان سرپراٹھالیا اس معصوم  بچی کی یوں رونے کی  یہ  ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوگئی۔ کومیریونےصرف رونےدھونےسےہی کام نہ چلایا،اس نےاوباماکےنام ایک خط بھی لکھ ڈالاجسےپڑھ کراسےوائٹ ہاؤس   آنےکی دعوت دےدی گئی۔ ننھی پری اپنےپسندیدہ صدرسےملاقات کےلئےاپنےگھروالوں کوبھی لےکرآئی اس موقع  پربچی نہ صرف اوباماکے گلے لگ گئی بلکہ تصویربھی بنوائی ۔