Thursday, December 1, 2022

اوباما کی ایشیائی ممالک سےتجارتی معاہدے پر امریکی سینیٹرز کی تعریف، ایشیائی ممالک کیساتھ تجارتی معاہدے میں مدد ملے گی: باراک اوباما

اوباما کی ایشیائی ممالک سےتجارتی معاہدے پر امریکی سینیٹرز کی تعریف، ایشیائی ممالک کیساتھ تجارتی معاہدے میں مدد ملے گی: باراک اوباما
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کیلئے قانون سازی کیلئے امریکی سینیٹرز کی حمایت کر دی۔ باراک اوباما کہتے ہیں اس اقدام سے تجارتی معاہدے میں مدد ملے گی۔ امریکی صدر باراک اوباما نے گزشتہ روز اپنی کابینہ کے ارکان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر اوباما کا تجارت کے فروغ کیلئے ایک قدم آگے بڑھانے پرامریکی سینیٹرز کے ایک گروپ کی تعریف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے قوانین بنانے سے ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے میں مدد ملے گی۔ یہ پالیسی وائٹ ہاؤس کیلئے اہم تصور کی جا رہی ہے اور اسے ترجیح دی جا رہی ہے۔ امریکا میں ان دنوں ایشیا کے بارہ ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے کیلئے نئی قانون سازی کی جا رہی ہے۔