Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

اوباما کا انتخابات میں بیرونی مداخلت، سائبرحملوں کی تحقیقات کا حکم

اوباما کا انتخابات میں بیرونی مداخلت، سائبرحملوں کی تحقیقات کا حکم
December 10, 2016

نیویارک (92نیوز) امریکی صدر باراک اوباما نے الیکشن دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں بیرونی مداخلت اور سائبر حملوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے دو ہزار سولہ کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں بیرونی مداخلت اور سائبر حملوں کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ایرک شلٹز کا کہنا ہے کہ صدر اوباما نے تحقیقاتی اداروں کو ان الزامات کی تفتیش کر کے رپورٹ ان کے عہدہ صدارت کے دوران ہی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے نتائج کو امریکی کانگریس کے سامنے رکھا جائے گا۔