Tuesday, November 29, 2022

اوباما نے پہلی بار مسلمان فیڈرل جج نامزد کر کے امریکی تاریخ بدل دی

اوباما نے پہلی بار مسلمان فیڈرل جج نامزد کر کے امریکی تاریخ بدل دی
نیویارک (ویب ڈیسک) امریکی صدر باراک اوباما نے تاریخ رقم کردی۔ امریکا میں پہلی بار کسی مسلمان کو فیڈرل جج نامز د کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما نے عابد ریاض قریشی کو پہلا مسلم فیڈرل جج نامزد کر دیا ہے۔ کانگریس کی منظوری کے بعد عابد ریاض قریشی پہلے مسلم اور پاکستانی نژاد امریکی فیڈرل جج ہوں گے۔ صدر اوباما کا کہنا ہے کہ امید ہے عابد قریشی دیانت داری سے فرائض انجام دیں گے۔ امریکا میں مقیم مسلمان وکلاءنے بھی اوباما کے اس فیصلے کو سراہا ہے لیکن امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے اس پر شور مچا دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے ایک مسلمان جج انہیں شفاف انصاف فراہم نہیں کر سکتا۔ اس سے قبل بھی وہ لاطینی فیڈرل جج پر اس قسم کا الزام لگا چکے ہیں۔